دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،اعجاز چودھری

  دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،اعجاز چودھری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دیامر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم متوسط طبقے کے خوابوں کی تکمیل اور وزیراعظم کے وعدے کا آغاز ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کے منہ زور گھوڑے کو لگام ڈالی، (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادتوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹاہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دھوکے باز جماعتیں ہیں عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار اعجاز احمدچوہدری نے پارٹی رہنماء و سابقہ وفاقی وزیر نذرگوندل سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن ٹولہ قوم کاوقت ضائع کررہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوامی مسائل کے حل کے لیئے بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے ہے، دونوں جماعتوں نے جمہوریت کی آڑمیں اپنے اپنے دورِحکومت میں لوٹ مار مچا رکھی تھی،لوٹ مار کا حساب مانگنے پر ان دونوں جماعتوں کے درباریوں اور حواریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ٹولے کو ہر محاذ پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ہر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -