خواجہ برادران کے عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہونے پر تہنیتی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)خواجہ برادران کے عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہونے پر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سپریم کورٹ کے خواجہ برادران کیس کے فیصلے کو خوش آئند قراردیتا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔نیب حقیقت میں ایک پولیٹیکل انجیئرنگ کا ادارہ بن چکا ہے۔نیب کا مقصد حکومت کے سیاسی مخالفین کی وفاداریاں تبدیل کرانا اور ان کو دباؤ میں لانا ہے۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایک سال سے زائد عرصے تک نیب کے انتقامی احتساب کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔یہ ایوان خواجہ برادران کو عدالت عظمیٰ سے سرخرو ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔