(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں،ثانیہ کامران

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں،ثانیہ کامران

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں، دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے دورِحکومت میں عوام اور ملک سے انتقام لیا، پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے۔

، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں خواتین رہنماؤں آشماء شجاع، روبینہ شعیب، روبینہ سہیل، نبیلہ ندیم، راحیلہ کوثر، ہماء اکرم، فرزانہ خان، امینہ کوثر اور عفت بخاری سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں پیپلزپارٹی کے مافیاکا پردہ چاک کردیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادتوں نے عوام کے مسائل کرنے کی بجائے اپنے خاندانوں کو نوازتے رہے، فسادی اور بربادی ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -