عیدالاضحی سے قبل مہنگائی کی لہر، بازاروں کی رونقیں ماند: سبز مرچ، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عیدالاضحی سے قبل مہنگائی کی لہر، بازاروں کی رونقیں ماند: سبز مرچ، ٹماٹر اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر،جنرل رپورٹر)عید قربان کے قریب آنے کے با جود با زاروں کی رونقیں بحا ل نہ ہو سکی،لاہور بھر کے چھو ٹے بڑے با زاروں میں روٹین کا ہی رش دیکھنے کو مل رہا ہے عوام مہنگا ئی کے ہا تھو ں پریشا ن دکھا ئی دیتے ہیں۔جب کے دوسری جانب تا جر برا دری بھی پریشا ن ہے بڑی عید پر دکانیں کھلیں گی یا نہیں ابھی تک حکمت عملی وضع نہ ہو سکی۔ حکومت کا عید سے تین دن پہلے مارکیٹیں بند کرنے پر غور کر رہی ہے دوسری جانب تاجروں نے 24 گھنٹے دکانیں کھولنے پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے بازا ر میں آئی خواتین رخسانہ،ماہ شاف،مسز ذوالفقار،محمد احمد،گلزار،اشفاق نے کہا کہ ہر چیز مہنگی ہے، ریٹ سن کر ونڈو شاپنگ کر کے جا رہے ہیں۔حکومت نے ابھی تک عید کے حوالے سے کوئی پلان تیار نہیں کیا۔تاجر رہنماء نعیم میر،سہیل بٹ راڈو والے، رانا اختر محمود،حاجی حنیف و دیگر نے کہا کہ حکومت تاجروں کو ریلیف فراہم کرے اور بازار کھلنے کی ٹائمنگ میں اضافہ کرے عید سر پر ہے اور دکاندار گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پاس جب ٹائم ہو گا تب ہی وہ شاپنگ کے لئے نکلیں گے اسی لئے حکومت کو چاہیے کہ دکانوں کی ٹائمنگ 24گھنٹے تک کرے تا کہ تاجروں کو پورا دن کام کو مل سکے اور خریدار بھی اسی ٹائم میں اپنی خریداری مکمل کریں۔درکیں اثناء انتظامیہ سرکاری ریٹ پر سبزیاں فروخت کرانے میں ناکام۔سبزی منڈیوں میں سبز مصالحہ جات کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافہ۔ پیاز 60 روپے، ٹماٹر 110، سبز مرچ 120، آلو 90 پے، کریلے اور شلجم 80، شملہ مرچ 100 اور ٹینڈے 130 روپے کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب عید قریب آ نے پر برائلر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔ دو روز میں برائلر 25 روپے فی کلو سستا ہوا۔