اداروں کو فعال بنانا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،ناصر سلمان

  اداروں کو فعال بنانا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،ناصر سلمان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان نے اے آئی جی کمپلینٹ پنجاب پولیس محمد نوید سے ملاقات کی، عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ شکایت سیل اور پنجاب پولیس شکایت سیل مزید موثر بنانے کے لئے دونوں میں اتفاق رائے طے پایا، اس موقع پر ناصر سلمان کا کہناتھاکہ عوام کو درپیش مسائل اور ان کو فوری حل کرنے کے لئے اداروں کو فعال بنانا پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ علاوہ ازیں ناصر سلمان نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی۔

، ملاقات میں پارٹی اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر حبیب سروراور منصور خان بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -