مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی،پیر صفدر گیلانی

مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی،پیر صفدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے کہا ہے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور نوجوانوں میں بیروزگاری کی وجہ سے مایوسی پھیل چکی ہے اسلئے منشیات سمیت سٹریٹ جرائم میں اضافہ بڑھتاجلاجارہاہے ایسے حالات میں عوام کا اعتماد حکمرانوں سے اٹھ رہاہے اگر مہنگائی پر جلد قابو نہ پایاگیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اس سیلاب کو روکنا حکمرانوں کے بس میں نہیں رہے گا۔

ان مشکل ترین معاشی حالات میں ارکان اسمبلی اور وزراء کی تنخواہیں بڑھاکر غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے موجودہ حکومت کی معاشی پالسیاں انسانیت کش ثابت ہورہی ہیں کسان،دوکاندار،دہاڑیدار،یومیہ اجرت والے اور عام مزدور سب پریشان حال ہیں اساتذہ،کلرک سڑکوں پر ہیں کوئی شعبہ ایسانہیں جوکہ مطمئن ہو ایسے حالات ملک کیلئے نقصان سہ اور تباہ کن ہیں ان خیالات کا اظہار پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے مرکزی دفتر لاہور میں جے یو پی کسان ونگ کے سیکرٹری چوہدری ظفر ساہی کی زیر قیادت ایک نمائند ہ وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔