ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات
لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے جاری ہفتہ وار صفائی مہم کے دوسرے روزبھی شہر بھرمیں صفائی جاری ہے اس حوالے سے ادارے کی جانب سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ایل ڈبلیوا یم سی کی جانب سے میں شہر کی تمام مرکزی اور اہم شاہراہوں اور انکے اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ممکنہ بچاوُ کے حوالے سے ڈس انفیکٹنٹ کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تمام مرکزی اور اہم شاہراہوں کی مکینیکل واشنگ اور مکینیکل سویپنگ کی گئی ہفتہ وار صفائی مہم کے حوالے سے ادارے کی جانب سے شہر میں زیرو ویسٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے اور ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی آپریشن کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کو صاف کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی شہری بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں شہری کوڑا کرکٹ نصب کر دہ کوڑے دان میں ڈالیں صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139،موبائل ایپلیکیشن کلین لاہوراور سوشل میڈیا ا یپلیکیشن کا استعمال کرسکتے ہیں