فیاض چوہان اپوزیشن کی فکر چھوڑ کر اپنی جماعت کا سوچیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی وزیروں میں ریس لگی ہے ”توں چل تے میں اپنا حصہ لے کے آیا“۔چوہان صاحب اپوزیشن کی فکر چھوڑیں پہلے اپنی جماعت کو ایک اور نیک بنالیں۔آپ کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ایجنڈے سے کوئی وزیر اور مشیر متفق نظر نہیں آرہا۔وفاق اور پنجاب کے وزیروں نے اپنی اپنی ڈیرھ اینٹ کی مسجدیں بنالی ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران خان کی تعریفیں کرنے سے نیب کسی کرپٹ، دیہاڑی باز اور مافیا کو ہاتھ نہیں ڈالے گا۔
اپوزیشن کی ہر بیٹھک سے حکومتی ترجمانوں کو مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔حکومتی ترجمانوں کے مروڑ اور پیٹ درد کا علاج صرف شہبازشریف کے پاس ہے۔