قانون نجی مسلح گروپس کے قیام کی ممانعت کرتا ہے،بیرسٹر علی ظفر

قانون نجی مسلح گروپس کے قیام کی ممانعت کرتا ہے،بیرسٹر علی ظفر

  

لاہور(پ ر)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بیرسٹر سید علی ظفر نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور مافیاز کی ملی بھگت سے نجی ملیشیا برقرار رکھنے کے رجحان کی شدید مذمت کی ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل256 بھی نجی مسلح گروپس کے قیام کی ممانعت کرتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پارلیمان کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے حقیقت کا کھوج لگانے اور مجرموں کو بے نقاب کرنے کیلئے ایک دوطرفہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔انہوں نے بھتہ خوری اور اغواء برائے تعاون میں ملوث گروپس سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے والے اراکان پارلیمان کو نا اہل قرار دیئے جانے کیلئے پاکستان پینل کوڈ اور انتخابی قانون دونوں میں بھی نئے قوانین شامل کرنے کی درخواست کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -