پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،پروفیسر اشرفنظامی

پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،پروفیسر اشرفنظامی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ملک میں کورونا وباء کے دوران پولیو مہم شروع کرنے کا حکومتی فیصلہ لائق تحسین ہے اور امید ہے کہ والدین اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف آرتھوپیڈک سرجن اور پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا کے اُن دوممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں اُس کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نونہالوں کو تاعمر اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے ملک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

اور پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -