وزیر اعظم نے کورونا وباء پر کامیاب حکمت عملی اپنائی،شمسہ علی

  وزیر اعظم نے کورونا وباء پر کامیاب حکمت عملی اپنائی،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ذاتی دلچسپی لی اور بڑی محنت کرکے کورونا وباء پر کامیاب حکمت عملی اپنائی گئی جس کی وجہ سے 95فیصد کمی واقع ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمسہ علی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پیسہ کے معاملات میں بہت ایماندار ہیں۔

اگر اپوزیشن کو کوئی شک ہے تو ایک ایک بات کا جواب دینے کوتیار ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ ہماری سیاسی جدوجہد 22 سالوں پر محیط ہے۔ مائنس ون آسان کام نہیں الیکشن میں اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور خود یہ لوگ 30,30 سال حکومتیں کرتے رہے۔ اپوزیشن اپنی کرپشن کی خیر لئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمار حکومت کو کرونا وباء کے بحران سے نکالا اب آٹا، چینی مافیا کے بحران سے بھی نکل آئیں گے اور قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جلد نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -