حکومت بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کا فوری خاتمہ کرے

حکومت بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کا فوری خاتمہ کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے رہنما پی پی 167کے ٹکٹ ہولڈر حق نواز خان نے پی ٹی وی کی فیس کے اضافے کو مسترد کر دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیس کو فی الفور ختم کیا جائے حالانکہ اس سے پہلے عوام پی ٹی وی کی فیس بجلی کے بلوں میں ادا کر رہی ہے لیکن اس اضافے سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔
حکومت اس کو فی الفور ختم کرے عوام پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے نواز شریف حکومت کے دور میں بھی پی ٹی وی کی فیس بجلی کے بلوں میں جمع کروائی جا رہی تھی اس وقت یہ عمران خان کہتا تھا کہ یہ ساری رقم نواز شریف اپنی جیب میں ڈال رہا اور حکومت کو جمع نہیں کروا رہا ہے۔عمران خان اب کس منہ سے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اس اضافے کو فی الفور ختم کیا جائے۔