چینی چوروں نے بے یقینی کی صورتحال بنا دی،ملک شکیل اعوان

چینی چوروں نے بے یقینی کی صورتحال بنا دی،ملک شکیل اعوان

  

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ چینی چوروں نے ملک میں بے چینی اوربے یقینی پیداکردی۔مہنگائی میں ملوث عناصر قابل رحم نہیں،انہیں دنیا کی کوئی طاقت احتساب کے شکنجے سے نہیں بچاسکتی۔ پاکستان کوصرف قانونی کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی سے بچایاجاسکتا ہے۔ ریاست میں ریاست بنانے اورعوام کااستحصال کرنے والے ہرگز قابل رحم نہیں۔دنیا میں ان ملکوں نے ترقی کی اوراپنے شہریوں کامعیارزندگی بلندکیا جہاں کوئی طبقہ آئین وقانون سے ماورا نہیں۔

۔پاکستان میں سیاسی،انتظامی،سماجی اورمعاشی ابتری درحقیقت اشرافیہ کی شرانگیزیوں کاشاخسانہ ہے۔اپنے ایک بیان میں ملک شکیل اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرگرم مختلف مافیا زکے ڈانڈے پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) سے جاملتے ہیں۔تینوں پارٹیوں نے باری باری پاکستان کے ریاستی اداروں کاکباڑا کیا اوربدترین کرپشن کے زور پر پیسہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا حالیہ دنوں میں حکومت کو شوگرملز کیخلاف قانونی کارروائی کی اجازت د ینا خوش آئند ہے۔شوگرمافیاکے ممبرز کئی برسوں سے عوام کی جیبوں پرڈاکے مارتے ہوئے اپنی اپنی تجوریاں بھررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگزملزمالکان سمیت دوسرے مافیازکیخلاف بھی سخت ایکشن ناگزیرہے۔ شوگرملزمالکان نے چینی کے نرخ آسمان پرپہنچاکرعوام کی زندگی میں زہرگھول دیا۔انہوں نے کہا کہ اگرملک میں آئین وقانون کی حاکمیت ہوتی شوگرمافیا والے شتر بے مہار نہ ہوتے۔ پاکستان میں چینی کامصنوعی بحران پیداکرنیوالے شوگرملزمالکان کاسخت محاسبہ ناگزیر ہے،اس سے دوسرے مافیاز کوعبرت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی باضابطہ اجازت کے بعد ریاست شوگرملزمالکان کیخلاف قانونی کاروائی کے سلسلہ میں کسی نرمی یا مصلحت پسندی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔کپتان اپنے حواریوں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں اوران سے چینی چوری کاحساب لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -