حکومت ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کنٹرول کرے،کاشف اقبال

  حکومت ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کنٹرول کرے،کاشف اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور () حکومت ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کوکنٹرول کرے۔ موجودہ حکومت کے دوسالہ دورمیں چھ مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکاہے جوکہ مجموعی طور2فیصد تک ہے۔ اتنے کم وقت میں ادویات کی قیمتوں میں اس قدرتیزی کے ساتھ اضافہ کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہار انجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پہلے ہی ادویات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں لیکن اب موجودہ حکومت کے دورمیں قیمتوں میں مسلسل بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔دوسال کے دور میں دوسوفیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
جوکہ عام آدمی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔افسوس یہ ہے کہ حکومت کاادویات سمیت کسی چیزپربھی کنٹرول نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کے دعویدارہیں ریاست مدینہ کاتصورتویہ ہے کہ وہ فلاحی ریاست ہوتی ہے اس ریاست میں مہنگائی نہیں ہوتی لوگوں کاستحصال نہیں ہوتاجبکہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی آسمانوں کوچھورہی ہے،لوگوں کے لئے جسم اورروح کارشتہ قائم رکھنا مشکل ہوچکا ہے۔ کروناکی وجہ سے کاروبارپہلے ہی ختم ہوچکے ہیں اس کے ساتھ لوگ مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔ مہنگائی کوکم کرنا اورقیمتوں پرکنٹرول کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ہمارامطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور مہنگائی پر کنٹرول کرے اور ادویات کی قیمتوں میں کیاجانے والااضافہ واپس لے۔