عید کے بعد حکومت کے خلافبھرپور مہم چلائیں گے،بیلم حسنین

  عید کے بعد حکومت کے خلافبھرپور مہم چلائیں گے،بیلم حسنین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلائیں گے۔ اے پی سی پر تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اور حکومت سے نجات کیلئے نئی صف بندی کی جائے گی تاکہ حکومت کی انتقامی کارروائیاں بند ہو سکیں۔

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار بیگم بیلم حسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 1973ء کے آئین کے علاوہ کسی اور راستے پر چلنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس لئے عمران خان کا قائم رہنا ملک کیلئے شدید خطرہ ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ سندھ حکومت سے تمام قومی ایشو پر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا مگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے مشاورت کرنا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں۔ حکومت نے کسی ایشو پر چیئرمین بلاول سے مشورہ نہیں کیا اور تمام وقت نیب اور الزامات میں ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام جمہوریت کا حسن نہیں ہوتے اس لئے پپیلزپارٹی نے آئندہ کی حکمت علمی اور اے پی سی کے ایجنڈے کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ حکومت سے نجات حاصل کی جائے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت دو سالوں میں تمام ایشو پر ناکام ہوئی۔ صرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے اثاثوں کے پیچھے لگی رہی۔ قوم سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ نوجوان نوکریوں کیلئے پریشان ہیں، بیروزگاری کا راج ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -