کورونا کی وباء میں سندھ حکومت نے سب سے زیادہ کام کیا،مخدوم احمد محمود
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء جنوبی پنجابی کے صدر مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دہری شہریت والوں کو غدار کہہ ڈالا تھا، جبکہ کابینہ ارکان میں سے 7 غیر ملکی رہائشی نکلے اور 4دہری شہریت کے حامل نکلے ہیں۔ ایوان میں کسی رکن کو نہیں پتہ غیرملکیوں کو رعایت دینے کا آرڈیننس لایا گیا، قومی اسمبلی اجلاس جاری ہے اور آرڈیننس لایا گیا۔ ہم یا(ن) لیگ ایسا کرتی تو کنٹینر آجاتا اور وہی تقریریں شروع ہوجاتیں، یہ جتنے لوگ ہیں وہ اپنے اثاثے یہاں لائیں اور شہریت وہاں چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا میں صحت کے شعبے میں سب سے زیادہ سندھ حکومت نے کام کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 1990سے اب تک ادارے فروخت کرنے کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن بننا چاہیے۔