زچہ بچہ میں ہیپا ٹائٹس بی کی منتقلی روکنے کیلئے خصوصی توجہ دینا ہو گی،ہارون جہانگیر

زچہ بچہ میں ہیپا ٹائٹس بی کی منتقلی روکنے کیلئے خصوصی توجہ دینا ہو گی،ہارون ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کہا ہے کہ موجودہ سال کے لئے عالمی ادارہ صحت نے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کا مرکزی خیال، "ہیپاٹائٹس فری فیوچر یعنی ہیپاٹائٹس سے محفوظ مستقبل" متعین کیا ہے وہ گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بطور خاص ماؤں اور بچوں میں ہیپاٹائٹس بی کی منتقلی کو روکنے کی ضرورت پر خصوصی زور دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں آج ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام نے میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے اس سال کے مرکزی خیال، مقاصد اور اہمیت کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، پروگرام مینجر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام، یو ایس ایڈ گلوبل سپلائی چین مینجمنٹ پروگرام،کیمونکس انٹرنیشنل کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سیدہ زاہدہ سرور بمقام ڈی جی ہیلتھ سروسز آفس کوپر روڈ لاہور پر بریفنگ دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -