بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تاجروں اور صارفین کی کمر توڑ دی،اظہر گلشن
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہرگلشن، مرکزی صدر ملک خالد محمود، صدر پنجاب شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی، راو محمد اکرم خان، اطہر کاظمی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، اختر خان نیازی، میاں طاہر سبحانی، عاصم ارشاد، اویس بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ آئے روز قیمتوں میں اتار چڑھاو نے مارکیٹوں میں انتہائی غیریقینی کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ بازار، مارکیٹس میں عید کے ایام ہونے کے باوجود کاروبار انتہائی مخدوش حالات سے دوچار ہیں۔ حکومت سیاست برائے سیاست کرکے وقت کا ضیاع اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے ۔
اظہر گلشن