تبدیلی سرکار کے فیصلے عوام دشمنوں کیلئے مفید ہیں،اورنگزیب برکی

تبدیلی سرکار کے فیصلے عوام دشمنوں کیلئے مفید ہیں،اورنگزیب برکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے حکومت نیب گٹھ جوڑ کے زریعے انتقامی کارروائیوں سمیت دن بدن بگڑتی ہوئی معاشی بدحالی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ہمنواؤں کی ٹونٹی ٹونٹی حکومت جانے کا وقت قریب آن پہنچا۔ملک چلانا نالائقوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں۔ تبدیلی سرکار کے فیصلے عوام دشمن اور سہولت کاروں کیلئے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عمران خان کے حواس پر طاری ہیں ہم کسی این آر او کے پیچھے چھپنے والے نہیں۔خود این آر او لینے والا کسی دوسرے کو کیسے این آر او دے سکتا ہے۔گھبراہٹ بوکھلاہٹ اور تبدیلی کی آہٹ صاف سنائی دئے رہی ہے۔

آٹا چینی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے سکینڈل کے زمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا ملک و قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔