بھوک سے تنگ لوگ جرائم کی طرفراغب ہو رہے ہیں
لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے سے جرائم کی شرح میں بھی تیزی آتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ لوگ بھوک سے تنگ دو وقت کی روٹی اور بچوں کاپیٹ پالنے کیلئے منفی ہتھکنڈوں کی طرف جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حکومت حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سنجیدہ فیصلے کرے۔