ڈالر مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے، ایل بی ایف

ڈالر مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے، ایل بی ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)لاھور بزنسمین فرنٹ کی قیادت نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ روپے کی قدر میں مزید مصنوعی کمی سے بعض رھے، انکا کہنا تھا کہ جب روپے کی قدر پہلے ھی انتہائی نچلی سطع پر گر چکی اور معشیت زمین بوس ھو چکی ھے ایسے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ناقابل برداشت مہنگائی کا مؤجب بن رھا ھے۔انکا کہنا تھا کہ صنعتوں میں استعمال ھونے والا ستر فیصد را میٹیریل درآمد کیا جاتا ھے اور اب تو چینی گندم بھی باھر سے منگوانی ھے تو ایسے میں روپے کی قدر کو گرفت میں لینا انتہائی ضروری ھے۔ لاھور بزنسمین فرنٹ نے درآمد شدہ گورنر اسٹیٹ بنک اور مشیر خزانہ کی فوری برخواستگی کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

کامرس -