ڈیسکون کا ٹائم انجریز کے نقصان کے بغیر کام کے24ملین گھنٹوں کا ہدف حاصل

  ڈیسکون کا ٹائم انجریز کے نقصان کے بغیر کام کے24ملین گھنٹوں کا ہدف حاصل

  

لاہور (پ ر)پاکستان کی نمایاں انجینئرنگ،کنسٹرکشن اور مینو فیکچرنگ انٹر پرائز ڈیسکون نے ٹائم انجریز کے نقصان (LTI).کے بغیر کام کے24ملین گھنٹوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔یہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انتہائی چیلنجنگ آپریٹنگ ماحول میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے،یقینی طور پر یہ قابل ستائش ہے اور ڈیسکون میں رائج حفاظتی کلچر کے عزم کے بغیر یہ ہر گز ممکن نہ تھا۔ان موجودہ مشکل حالات میں ڈیسکون انتہائی مسابقتی ورلڈ کلاس سالوشنز کی فراہمی کے ذریعے محفوظ طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈیسکون انجینئرنگ کے سی ای او ندیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ”ہماری کمپنی اپنے ملازمین،پارٹنرز اور ہمارے گرانقدرکسٹمرز کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔ہمارے روزمرہ کے آپریشنز اور خاص کر اس مشکل وقت میں ہمارے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی صحت و سلامتی ہمارے بنیادی اقدار کا اہم جز ہے۔کمپنی انتظامی امور کے اہم اشاریے کے تحت HSEکارکردگی کی تخلیق پر یقین رکھتی ہے اور اس طرح ڈیسکون کے کاروباری طریقہ کار میں HSE کے باعث مستحکم ترقی،معاشرتی ذمہ داریوں کے ساتھ تعمیل،جانی نقصان کی حفاظت اور ماحول کو برقرار رکھا گیا ہے۔یہ لینڈ مارک حفاظت کے کمپنی کے پختہ عہد کی تقلید کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -