جاز اور نالج پلیٹ فارم کے مابین شراکت دار ی قائم

جاز اور نالج پلیٹ فارم کے مابین شراکت دار ی قائم

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کی نمبر ون ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی، جاز (Jazz)نے کورونا وائرس کے دوران ای لرننگ کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی معروف تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی”نالج پلیٹ فارم پرائیویٹ لیمیٹد‘کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ اس تعاون کے نتیجے میں جاز نے ایک خصوصی بنڈل متعارف کرایا ہے جس میں محض 150 روپے میں 10 جی بی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جس کے تحت 100 سے زیادہ شہروں میں 270,000 سے زائد طلباء پورے مہینے کیلئے نالج پلیٹ فارم کے ای لر ننگ پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن سے مستفید ہو سکیں۔جاز کے تمام پری پیڈ صارفین جو نالج پارٹنر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں وہ *778# ڈائل کرکے اس آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اقدام جاز بزنس کے تحت لیاہے، جو کہ بی ٹو بی، آئی سی ٹی خدمات کا سب سے بڑا اور جامع پورٹ فولیو ہے اور اس وقت پی ایس ایکس کی ٹاپ100کمپنیزمیں سے 95 کمپنیز کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ملک بھر میں ورچوئل کلاس رومز کے آغاز کے بعد والدین اور طلباء موثر اور آسان انڑنیٹ پیکجز کی تلاش میں ہیں۔اس موقع کو مد نظر رکھتے ہوئے جاز اور نالج پلیٹ نے اس فوری ضرورت کے حل کے تحت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر بہترین آن لائن کورسز تک رسائی ممکن بنا رہا ہے۔ تاکہ طلباء کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔

جاز کے چیف بزنس آفیسر سید علی نصیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ، ”4G سروس کی فراہمی ہماری خاصیت رہی ہے۔ ہم ای لرننگ کو جدید اصولوں پر استوار کرنے کے لئے کوشاں ہیں تا کہ سیکھنے کے عمل کو ان ترامیم کے ذریعہ مزید بہتر بنایا جا سکے“۔نالج پلیٹ فارم کے سی ای اوطلحہ خان نے کہا کہ، ”جدید تعلیمی خدمات کے ذریعے طلباء کومشغول کرنے کے طریقوں میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اور آلات تک رسائی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہم سستے انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے جاز کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے بہت خوش ہیں“۔جاز اس سے قبل جاز اسمارٹ اسکول ”روایتی سکولوں میں سمارٹ ای لرننگ“ پروجیکٹ پر نالج پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرچکا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم کے ایجوکیشن ریفارم پروگرام اور پاکستان کے وژن 2025 کے ساتھ منسلک ہے۔

ڈیسکون کا ٹائم انجریز کے نقصان کے بغیر کام کے 24ملین گھنٹوں کے ساتھ سال کا اختتام

مزید :

کامرس -