وفاقی حکومت کا دو سالہ حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا دو سالہ حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی وفاقی حکومت نے دو سالہ حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت قومی پالیسیوں، خارجہ امور پر کامیابی عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ احساس پروگرام کے تحت مسحتقین تک امداد پہنچانے کا معاملہ سامنے لایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو معاشی اہداف، قرضون کی ادائیگی، چینی و پٹرول بحران کے معاملات میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت کے بروقت اور درست فیصلوں سے کورونا کی وبا پر قابو پانے کا معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومتی میڈیا ٹیم نے دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا۔ اس تجویز پر غور ہو گا اور وزیراعظم عمران خان اس کی منظوری دیں گے۔

وفاقی حکومت

مزید :

صفحہ اول -