تربت بازار میں نصب بم کازوردار دھماکہ، راہ گیر جاں بحق، 7 زخمی

  تربت بازار میں نصب بم کازوردار دھماکہ، راہ گیر جاں بحق، 7 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ، اسلام آباد(آئی این پی) تربت بازار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے تربت بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی ایس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک پلانٹڈ دھماکا تھااور دھماکا خیز مواد کسی چیز میں نصب کیا گیا تھا تاہم دھماکا خیز مواد کسی گاڑی یا زیر زمین نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔وزیر اعظم عمران خان نے تربت میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔جاری بیان میں وزیر اعظم نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت، جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے تربت بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں چیرمین سینٹ نے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جا ن کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

کوئٹہ دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -