صدر ٹرمپ نے غیرقانونی افرادکو مردم شماری میں شامل کرنے پر پابندی لگا دی

  صدر ٹرمپ نے غیرقانونی افرادکو مردم شماری میں شامل کرنے پر پابندی لگا دی

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر ٹرمپ نے 2020ء میں کی جانے والی مردم شماری میں غیرقانونی افراد کو شامل کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ منگل کے روز صدر ٹرمپ نے ایک میمو پر دستخط کئے جس کے ذریعے یہ پابندی موثر ہوگئی۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو 2020ء کی مردم شماری کے فارم میں شہریت کا سوال پوچھنے سے روک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اسی میمو میں بتایا ہے کہ اس کا مقصد جمہوری عمل کی سالمیت کا تحفظ اور قانون کا احترام کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ کا میمو جاری ہونے کے فوراً بعد ڈیمو کریٹک پارٹی کے حکام کی طرف سے اس پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔ مردم شماری کے بیوریو نے بتایا ہے کہ مردم شماری میں اکثریت نے آن لائن شرکت کی جس کا کافی حصہ مکمل ہو چکا ہے اور شہریوں نے کافی فارم پر کردیئے ہیں۔

صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -