سائنسی اعتبار سے ذی الحج کا چاند نظر آچکا، فواد چوہدری

  سائنسی اعتبار سے ذی الحج کا چاند نظر آچکا، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنسی اعتبار سے ذی الحج کا چاند نظر آچکا، علماء کو بادلوں کے باعث چاند نظر نہیں آیا۔ نماز کے اوقات پر گھڑی دیکھ کر عمل ہو سکتا ہے تو چاند دیکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کیوں استعمال نہیں ہو سکتی۔ علماء پہلے طے کرلیں ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام ہے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے 31جولائی کو عیدالاضحیٰ کے دعوے کو غلط ثابت ہونے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت ہو چکی ہے۔ علماء کہتے ہیں کہ بادلوں کے باعث چاند نظر نہیں آیا۔ اگر بادل ہونگے تو چاند کیسے نظر آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام کے لئے ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے اگر نماز کے اوقات پر گھڑی دیکھ عمل کیا جا سکتا ہے تو چاند دیکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کیوں استعمال نہیں ہو سکتی۔ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آ چکا ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال حرام ہے یا حلال، علماء پہلے یہ تو طے کرلیں۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے چند روز قبل 31جولائی کو عیدالاضحیٰ کو پیش گوئی کی تھی جبکہ اس کے برعکس منگل کے روز چئیرمین مرکزی رویت حلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نیب کے بارے میں فیصلے کا کوئی قانونی اثر نہیں ہوگا،شہبازشریف اور سیف الرحمان کی جسٹس قیوم کے ساتھ گفتگو منظر عام پر آنے کے باوجود نیب کا ادارہ چلتا رہا ہے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،کوئی نیب کی پکڑ میں آتا ہے تو معاملہ منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -