اسرائیلی فضائیہ کی دمشق میں ٹارگٹ بمباری ایرانی جنرل سمیت متعدد افرادجاں بحق

  اسرائیلی فضائیہ کی دمشق میں ٹارگٹ بمباری ایرانی جنرل سمیت متعدد افرادجاں ...

  

دمشق(ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے ترجمان فضائیہ اور سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی کنارے پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک ایرانی جنرل،متعدد اہلکار اور حزب اللہ کے کئی ارکان کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شامی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی دمشق کے نواحی علاقوں کو ٹارگٹ نشانہ بنایا جہاں گولہ بارود اور اسلحہ موجود تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ گولان کی چوٹیوں پر واقع گولہ بارود کے ڈپوؤں پر کیا گیا جس کے نتیجے میں متعد دہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان حملوں کو امریکی حمایت اور اس کی شمولیت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ہلاک افراد میں زیادہ تر کا تعلق ایران سے تھا جبکہ حزب اللہ کے اراکین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔دھماکوں سے علاقے میں دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے۔ دھماکوں کے بعد شامی محکمہ دفاع نے جوابی کارروائی کے طور پر متعدد میزائل داغے۔عرب ٹی وی کے مطابق جنوبی شام میں درعا اور قینیطرا میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری دو مرتبہ کی گئی۔ پہلی بمباری میں الکسوہ کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری سے ملک میں ایران اور حزب اللہ کے افسران کے آپریٹنگ روم کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں جن اڈوں کو نشانہ بنایا گیا وہاں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا مضبوط ہے۔

ٹارگٹ بمباری

مزید :

صفحہ اول -