شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) نیب نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ نیب کی جانب سے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد ہونے کے بعد پراپرٹیز اور گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اثاثے منجمد ہونے والوں میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
اثاثے منجمد