کووڈ19 کو روکنے کیلئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،ڈبلیو ایچ او
جنیوا(این این آئی)عالمی ادار صحت نے ویکسین سے متعلق پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ19کے پھیلا ؤکو روکنے کے لیے ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالتوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے آکسفورڈ ویکسین کے تجربات میں شامل سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک مثبت نتیجہ ہے لیکن ہمیں بہت دور تک جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ممکنہ طور پر 23ویکسین بنائی جا رہی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تیدروس ادہانوم گیبریئیسس نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کامیاب ویکسین تک سبھی کی رسائی ہونی چاہیے۔اگر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوتا تو حقیقت میں یہ ان کی ملکیت ہو گی جن کے پاس پیسہ ہے اور جو اسے نہیں خرید سکتے یہ انھیں نہیں ملے گی۔
ڈبلیو ایچ او