پارک لین ریفرنس، ٹرائل روکا جائے،زرداری کی نئی درخواست جج نے وکلا کو جھاڑ پلا دی

      پارک لین ریفرنس، ٹرائل روکا جائے،زرداری کی نئی درخواست جج نے وکلا کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس کا ٹرائل روکنے کیلئے احتساب عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے سابق صدر آصف زرداری کی نئی درخواست پر اعتراض اٹھایا اور کہا آصف زرداری کی نئی نئی درخواستوں کا مقصد تاخیری حربے اپنانا ہے۔ آصف زرداری کو خواب آجاتا ہے کہ صبح نئی درخواست دائر کرنی ہے، بھاری جرمانے کے ساتھ آصف زرداری کی درخواست مسترد کی جائے۔دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر میں گرما گرمی ہوئی، جج اعظم خان نے آصف زرداری کے وکلا کو جھاڑ پلا دی اور کہا آپ کیوں شور کر رہے ہیں؟ یہاں کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا۔ فاروق نائیک آپ نے آج دلائل مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا، آپ پہلی درخواست پر دلائل دیں۔
زرداری درخواست

مزید :

صفحہ اول -