پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکا ء کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد

  پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکا ء کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد

  

لاہور (این این آئی)وزیراعلی پنجاب نے کابینہ اجلاس کے دوران وزرا ء سمیت دیگر شرکاء کے موبائل فون لے کر آنے پر پابندی عائد کردی،وزرا ء اپنے موبائل فون اجلاس میں نہیں لیکر جاسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کے دوران وزرا ء سمیت دیگر شرکاء کے موبائل فون لیکر آنے پر پابندی عائد کردی۔وزرا اپنے موبائل فون اجلاس میں نہیں لیکر جاسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیراعلی کی جانب سے سخت احکامات دیئے گئے ہیں کہ اجلاس میں شریک سیکرٹریز اور وزرا ء کے سٹاف پر بھی دوران اجلاس موبائل فون لیکر آنے پر پابندی ہوگی۔ وزرا ء، سیکرٹریز اور سٹاف اپنے موبائل فون باہر رکھ کر اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہناتھا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں وزیراطلاعات کی جانب سے دوران اجلاس خبریں باہر بھجوانے کا معاملہ اٹھایا گیا تھاوزیراطلاعات کے اعتراض کے بعد اب یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

موبائل پابندی

مزید :

صفحہ اول -