نیب کا خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

  نیب کا خواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنیکا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے خواجہ برادران کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں سپریم کورٹ کی دی گئی قانونی رہنمائی پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کیس میں نیب اپنی گزارشات سپریم کورٹ کے سامنے رکھے گی، نیب حکام نے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا جائزہ لیا، کیس میں سپریم کورٹ کی قانونی رہنمائی پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے کے پیرا 93 میں واضح کیا ہے کہ آبزرویشنز عارضی نوعیت کی ہیں، احتساب عدالت لاہور میں سعد رفیق، سلمان رفیق کے خلاف ریفرنس شواہد، وعدہ معاف گواہان، اقبالی بیان پر دائر کیا تھا۔خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوئیں، احتساب عدالت میں ریفرنس کی روزانہ سماعت کی استدعا کی جائے گی تاکہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 16اے کے تحت کرپشن ریفرنس کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔

خواجہ برادران

مزید :

صفحہ اول -