کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق، 305نئے کیس، 24گھنٹوں کے دوران 551نئے کیسز سامنے آگئے

        کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق، 305نئے کیس، 24گھنٹوں کے دوران 551نئے کیسز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور، اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5639 ہوگئی جبکہ305 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 266096 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2090، سندھ میں 2019 اور خیبر پختونخوا میں 1147 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ ۔ منگل کے روزپنجاب سے کورونا کے 253 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 90444 اور ہلاکتیں 2090ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 66021 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 26 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔۔گلگت بلتستان سیکورونا کے مزید 19کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1868ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 43 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1481 ہے۔آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیر کے روز سندھ میں کورونا کے باعث مزید 26 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2019 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 546 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 113553 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 92934 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔دوسری طرف کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب کے چار شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالا کے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ 3، وارڈ 8 اوریوسی سرائے کالا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جب کہ گجرات میں محلہ کالوپورہ، چاہ ترنگ اورگاوں مدینہ سیداں میں اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں اشیاء ضروریہ میسر رہیں گی اور لاک ڈاؤن کا مقصدزیادہ کیسز والے علاقوں سے آمدورفت کو محدودکرنا ہے۔
کورونا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6676 نمونے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کل 656593 نمونے ٹیسٹ ہو چکے ہیں، صوبے بھر میں اب تک کل 114104کیسز کورونا کے سامنے آ چکے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 1363مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک کورونا کے کل 94297 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 22 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی کل تعداد 2041 ہوگئی ہے۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 17766مریض زیر علاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 17011 مریض 64 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 691 مریض موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں 110، ضلع شرقی میں 71 اور ملیر میں 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی طرح کورنگی میں 43، ضلع وسطی میں 42 اورضلع غربی کراچی 9 میں مزید کیسز ظاہر ہوئے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اندرون سندھ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 36، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں 20-20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، شکارپور میں 17، سکھر میں 12، لاڑکانہ اور ٹنڈو محمد خان میں 9-9 نئے کیسز سامنے آئے۔اسی طرح گھوٹکی میں 10، قمبر میں 6، جامشورو اور ٹھٹھہ میں 3-3، دادو، جیکب آباد، ٹنڈو الہیار،سانگھڑ اور تھرپارکر میں 2-2، بدین، نوشہروفیروز اور میرپورخاص میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر لازمی طور پر عمل کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -