سسٹر رتھ لیوس کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دارالسکون کی سربراہ سسٹر رتھ لیوس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں صرف کی اور اسپیشل بچوں کی دیکھ بھال کے لئے دارالسکون جیسے مثالی ادارے کو پروان چڑھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ سماجی شعبہ میں سسٹر رتھ لیوس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سسٹر رتھ لیوس نے بلا تفریق انسانی خدمت کی اعلی مثال قائم کی۔