2012ء میں بھرتی ادر کیڈر اساتذہ کی اسکروٹنی کرینگے،سعید غنی
کراچی (این این آئی) صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں سال 2012ء میں بھرتی ہونیوالے ادر کیڈر اساتذہ کی اسکروٹنی کریں گے جن اساتذہ بھرتیاں درست ہوں گی انہیں تنخواہیں جاری کی جائیں گی،قواعد و وضوابط پر پورا اترنے والے کسی بھی ادر کیڈر اساتذہ کیساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے کیمپ آفس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظہیر احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے یقین دلایا کہ ادر کیڈ اساتذہ کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد مسئلہ حل کر دیا جائے گا جن اساتذہ کے دستاویزات اصل اور بھرتیاں قواعد کے مطابق ہوئیں انہیں ہر صورت تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی سے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادر کیڈر اساتذہ کو گذشتہ9سالوں سے تنخواہیں نہیں مل رہیں ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ اساتذہ کا مسئلہ دنوں میں حل ہو جائے کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے یہ گھر کس طرح چلا رہے ہوں گے۔