مجسٹریٹ کے اختیارات کا استعمال، ڈپٹی واسسٹنٹ کمشنر ز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

مجسٹریٹ کے اختیارات کا استعمال، ڈپٹی واسسٹنٹ کمشنر ز کو توہین عدالت کے نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود مجسٹریٹس کے اختیارات استعمال کرنے والے ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنروں کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ کمشنروں،ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے لاہورہائی کورٹ کے حکم سے متعلقہ افسروں کوکب اور کیسے آگاہ کیا گیا تھا؟اس بابت عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیاہے،فاضل جج نے انتظامی افسروں کمشنر وغیرہ کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے سے متعلق پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائرتنویر عبداللہ کی درخواست کی سماعت شروع کی توعدالت کو درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر مومن ملک نے بتایا کہ گزشتہ تاریخ سماعت پر عدالت نے مذکورہ نوٹیفکیشن کے خلاف عبوری حکم امتناعی جاری کیا تھا،نوٹیفکیشن کی معطلی کے باوجود مرید کے کے اے سی اور شیخوپورہ کے ڈی سی نے جوڈیشل اختیارات استعمال کر کے فیصلے کئے، عدالت نے اس معاملے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔
اختیارات

مزید :

صفحہ آخر -