قانون دان حامد خان لاہور ہائیکورٹ بار اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

قانون دان حامد خان لاہور ہائیکورٹ بار اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ نے قانون دان محمدحامد خان کولاہور ہائیکورٹ بارکی اینٹی کرپشن کمیٹی کاچیئرمین نامزدکردیاگیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، محمدحامدخان فوجداری قانون کے ماہرہیں اوران کا تعلق نذیر رانجھا کے لاء چیمبر سے ہے ان کی نامزدگی کووکلاء کی جانب سے سراہاگیا ہے، محمد حامد خان نے بار کے عہدیداروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے،حامدخان کا کہناہے کہ کرپشن کاناسورمعاشرے کی جڑوں میں پھیل گیاہے،اسے جڑسے اکھاڑنے کے لئے قوانین میں موجود سقم دور کرنا ہوں گے۔
چیئرمین مقرر

مزید :

صفحہ آخر -