ٹیوٹا پنجاب کے سی او اختر عباس بھروانہ کا تقرر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ٹیوٹا پنجاب کے سی او اختر عباس بھروانہ کا تقرر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹیوٹا پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر اختر عباس بھروانہ کے تقرر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ماہر اشتیاق چودھری کی درخواست پر سماعت کی جس ٹیوٹا کے ملازم کو ہی چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تقرر کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق اختر عباس بھروانہ کو قواعد و ضوابط کے بر عکس لگایا گیا ہے،متعلقہ قانون کے سیکشن 8کے تحت ٹیوٹا کے کسی ملازم کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر نہیں کیا جا سکتا،عہدہ پر تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تقرر چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -