چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے توہین عدالت کی درخواست پرچیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور علی عباس بخاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار شمائل پراچہ کی طر ف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ٹرنر روڈ پر قائم اس کے افس کی سیڑھیوں کو ناجائز تجاوزات قرار دے کر مسمار کرنے کا نوٹس دیاہے۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیڑھیاں مسمار کرنے سے روکتے ہوئے درخواست دادرسی کے لئے چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سننے کی ہدایت کی تھی۔عدالت کے حکم کے باوجود سیڑھیاں مسمار کر دیں گئی ہیں۔

چیف آفیسر

مزید :

صفحہ آخر -