ریٹائرڈ تحصیلدار کیخلاف کارروائی کیلئے دائردرخواست پرڈی سی لاہور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے جواب طلب

ریٹائرڈ تحصیلدار کیخلاف کارروائی کیلئے دائردرخواست پرڈی سی لاہور ڈائریکٹر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے ریٹائرڈ تحصیل دار کے خلاف پیڈا ایکٹ اور اینٹی کرپشن قانون کے تحت کارروائی کے لئے دائردرخواست پرڈی سی لاہور، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس چودھری مشتاق احمد نے سابق تحصیل دار رفاقت علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیا رکیا گیاہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں زمین کا انتقال کرنے کے الزام کے تحت دو مختلف قوانین کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ایک ہی وقوعہ کی دو انکوائریوں کے بعد پیڈا ایکٹ اور اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کرنا خلاف قانون ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ زمین کے انتقال کا معاملہ سول عدالت میں زیر التواء ہے اور اسی عدالت کو اس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

کارروائی درخواست

مزید :

صفحہ آخر -