فول پروف ووٹنگ سسٹم کی تیاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: عارف علوی

فول پروف ووٹنگ سسٹم کی تیاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: عارف علوی

  

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی، شعیب احمد صدیقی اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں نظام کی تکنیکی افادیت، رازداری اور حفاظت کے پہلوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات میں تیار کردہ ای وی ایس کا پائلٹ ٹیسٹ کیا گیا،نظام کا آزادانہ جائزہ بھی لیا جائے گا صدر عارف علوی نے آئی ووٹنگ،انٹرنیٹ ووٹنگ کے عمل میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ووٹنگ کا نظام شفاف اور لوگوں کو اس پر مکمل اعتماد ہونا چاہئے ووٹرز کی رازداری کو برقرار رکھا جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں،دید نظام میں بیرون ملک مقیم ووٹرز کی بڑی تعداد کو ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے نظام کی فنی صلاحیت جائزہ لینے اور ممکنہ حل تجویز کرنے کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، ووٹنگ نظام پر سفارشات کے ساتھ رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے، فول پروف ووٹنگ سسٹم کی تیاری کے لئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -