نوبیل انعام کی تقریب بھی کورونا کے باعث منسوخ کردی گئی

  نوبیل انعام کی تقریب بھی کورونا کے باعث منسوخ کردی گئی

  

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک)نوبیل فاؤنڈیشن نے رواں برس نوبیل انعام کی روایتی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹرنوبیل فاؤنڈیشن لارس ہیکنسٹین کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے رواں برس نوبیل انعام کی دسمبر میں ہونے والی روایتی تقریب نہیں ہوگی۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے نوبیل کا ہفتہ حسب معمول نہیں ہوگا، یہ سال قربانیوں اور نئے ماحول میں ڈھلنے کا سال ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوبیل پانے والوں کا نام اور ان کی کارکردگی کا اعلان نئے طریقے سے کیا جائے گا۔

نوبیل انعام

مزید :

صفحہ آخر -