ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(آئی این پی) مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس آج بدھ کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی میں 3 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی سمری زیرغور آئے گی۔ذرائع کے مطابق 2020 کے دوران تمباکو کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کی سمری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ ای سی سی اجلاس میں کورونا ریلیف پیکیج کاجائزہ لیاجائے گا۔

مشیرخزانہ

مزید :

صفحہ آخر -