نیپرا نے عوامی شکایات کے لیے ای میل اکاؤنٹ بنا دیا، شکایات کے انبار

نیپرا نے عوامی شکایات کے لیے ای میل اکاؤنٹ بنا دیا، شکایات کے انبار

  

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سے متعلق عوامی شکایات کے لیے ای میل اکاؤنٹ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا نے عوامی سماعتوں کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوامی سماعت کی گئی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے عوامی سماعت کی صدارت چیئرمین نیپرا کر رہے ہیں، وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نیپرا کے زیر اہتمام سندھ کے مختلف اضلاع میں بجلی کی طویل دورانیوں کی لوڈ شیڈنگ، زائد بلنگ، پرانے ٹرانسفارمرز اور دیگر متعلقہ مسائل پر زوم پر منعقدہ عوامی سماعت میں شریک ہوئے، عوامی سماعت میں نیپرا حکام، حیسکو، سیپکو کے چیف ایگزیکٹیو افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ سماعت کے دوران حیسکو کے خلاف شہریوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیے گئے، ایک شہری نے شکایت کی کہ 12 سال سے اس کا گھر بند پڑا ہے مگر 47 ہزار کا بل آگیا ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ چند بجلی چوروں کی سزا پورے علاقے کو دی جاتی ہے، ہم بل دیتے ہیں پھر بھی بجلی نہیں ملتی۔

نیپرا

مزید :

صفحہ آخر -