تحریک چلانا صرف دھمکیاں حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہو گا

    تحریک چلانا صرف دھمکیاں حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ جس دن سے پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے تو اس دن سے ہی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی تیاریاں کررہی ہیں مگر یہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلانے کی نہیں بلکہ اپنی لوٹ مار اور کرپشن کو بچانے کے لئے کبھی اے پی سی تو کبھی کسی احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکیاں دیتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کامیاب تو دور شروع بھی نہ ہو سکے گی کیونکہ یہ لوگ ایک دوسرے پر بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں ان کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک کا جو نقصان ہو چکا ہے اس پر ان کا کوئی بھی ساتھ نہیں دے گا۔
دھمکیاں

مزید :

صفحہ آخر -