اپوزیشن کی تحریک مکمل طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو گی

اپوزیشن کی تحریک مکمل طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو گی

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ اس وقت موجودہ حکومت نے ملک کو جن بحرانوں سے دو چار کردیا ہے ایسی صورت ھال میں تو اپوزیشن کی تحریک مکمل طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تو سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ بہت پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا چلیں دیر آئے درست آئے ہم اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ ہیں اور حکومت کو کسی بھی قیمت پر عوام سے زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو بڑی بڑی باتیں کیا کرتے تھے اور اب جب حکومت میں آئے ہیں تو انہوں نے ملک کا بیڑہ ہی غرق کرکے رکھ دیا ہے ان سے جان چھڑانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

کامیابی سے ہمکنار

مزید :

صفحہ آخر -