متحدہ اپوزیشن کو لیکر باہرنکلیں گے مسائل حل کروا کے دم لیں گے

متحدہ اپوزیشن کو لیکر باہرنکلیں گے مسائل حل کروا کے دم لیں گے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے کہ ہماری یہ احتجاجی تحریک حکومت مخالف نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہے حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے جس طرح کے کام حکمران کررہے ہیں ان کی وجہ سے یہ خود ہی گر جائیں گے مگر اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا مقصد صرف اور صرف عوامی مسائل کو حل کروانا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ایک مشترکہ آواز بلند کی جائے اور اس مقصد کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کوشاں ہیں اور سب اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش بھی کررہے ہیں اور ہمیں اس بات کی امید ہے کہ جب ہم متحدہ اپوزیشن کو لیکر باہر آئیں گے تو پھر عوامی مسائل کو حل کرواکر ہی دم لیں گے۔

حل کروا کر

مزید :

صفحہ آخر -