اپوزیشن کی احتجاجی تحریک ہمیشہ کامیاب،اب بھی ہو گی

اپوزیشن کی احتجاجی تحریک ہمیشہ کامیاب،اب بھی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریکیں ہمیشہ کامیاب ہوئی ہے اور اب بھی اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کامیاب ہو گی۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کا ہی ایک تسلسل بن کررہ گئی ہے اور عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اس لئے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کی کامیابی میں کوئی بھی چیز رکاوٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تو اپنے بیانئے کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی ہے اور اگر عید کے بعد ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی میں جماعت اسلامی کو دعوت دی گئی ہمیں اس کا ایجنڈا دیا گیا تو پھر ہم مشاورت سے اس میں شرکت کا فیصلہ بھی کریں گے۔
ہمیشہ کامیاب

مزید :

صفحہ آخر -