اب عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہو گی

اب عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر اعلی پنجاب کے سابق مشیر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ان حالات میں عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہو گی۔ تمام تر تحفظات کے باوجود اپوزیشن حکومت کے خلاف ملکر تحریک چلائے گی اور یہ تحریک ایک عوامی تحریک ہو گی جو ہر حوالے سے کامیاب ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے مین گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام دشمنی کی انتہا کردی۔آٹا ستر روپے کلو تک لے گئے۔ ان حالات میں عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہو گی۔
فیصلہ کن

مزید :

صفحہ آخر -